1
اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت 5.5 محسوس کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 تھی، زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، لاہور، ہری پور، سوات، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، چارسدہ، صوابی، ٹیکسلا ، حسن آباد میں بھی محسوس کئے گئے۔اس کے علاوہ اٹک، سانگلہ ہل، خان پور ہزارہ، کندیاں، چشمہ، پپلاں اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ خوف وہراس کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے۔
2
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی، خاتون اول محترمہ امینے اردوان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔صدر اردوان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈپلومیسی فورم کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔صدر اردوان نے مریم نواز شریف سے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا، نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ جلد نوازشریف سے ملاقات ہوگی، انشاء اللہ۔
3
پہلا اوورسیزپاکستانیز کنونشن کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا .کنونشن کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے گھرمیں خوش آمدید کہنا، انہیں گلے لگانا، ان کے تحفظات سننا اور ان کی قیمتی تجاویز کی روشنی میں پالیسی سازی کو بہتر بنانا ہے۔وزیرِاعظم کی خصوصی ہدایت پر یہ تمام انتظامات اس عزم کے ساتھ کیے جا رہے ہیں کہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو یہ احساس دلایا جائے کہ پاکستان ان کا اپنا گھر ہے۔
4
چینی صدرشی جن پنگ نے کہا کہ محصولات کی جنگ میں امریکا خود کو تنہا کر دے گا۔چینی صدرشی جن پنگ کا دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ٹیرف کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، امریکا یکطرفہ تجارتی پابندیاں لگا کرخود کو الگ کر رہا ہے، دنیا کے خلاف کھڑے ہونے کا نتیجہ اچھا نہیں آئیگا، یورپی یونین مفادات کے تحفظ کیلئے غنڈہ گردی کیخلاف مزاحمت کرے۔چینی قوم امریکی ٹیرف سے خوفزدہ نہیں، چین بلیک میل نہیں ہوگا، عالمی تبدیلیوں کے باوجود چین ثابت قدم رہے گا، چین کی ترقی کو خود انحصاری اور سخت محنت سے تقویت ملی ہے۔
5
بھانہ ماڑی چارخانہ پشاور میں ملزم نے فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فائرنگ کا واقعہ گھریلو ناچاقی کی بنا پر پیش آیا۔ملزم کے سسر حاجی شہزادہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


