وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے وزیراعظم کی جانب سے آئندہ چند ماہ میں خوشخبریوں کی نوید سنادی۔ ان کا کہنا ہے کہ ریکوڈک اہم پروجیکٹ ہے، 2028ء کے بعد ہماری ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا، مہنگائی کی شرح کم ہو رہی ہے، شرح سود میں کمی سے کاروبار میں استحکام آرہا ہے، ہمارا اصل مقصد عام آدمی کو فائدہ پہنچانا ہے۔چیمبرز کے مسائل کا ادراک ہے، مشکلات حل کرنے کی کوشش کریں گے، چیمبرز کے جائز مطالبات کو مانا جائے گا، تاجروں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو
2
نئے مالی سال کے بجٹ پر آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں ٹیکس اصلاحات پر کام جاری ہے جس میں اقتصادی زونز کو ٹیکس چھوٹ نہ دینے، پیٹرول و ڈیزل پر کاربن لیوی عائد کرنے اور الیکٹرک گاڑیوں کو مراعات دینے کی تجاویز شامل ہیں۔نئے مالی سال 26-2025ء کے بجٹ کیلئے ٹیکس تجاویز پر کام تیزی سے جاری ہے۔ آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد سے مذاکرات آئندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ان مذاکرات میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ نئے اقتصادی اور ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو ٹیکس مراعات نہیں دی جائیں گی جبکہ موجودہ خصوصی اقتصادی زونز کو حاصل مراعات 2035ء تک ختم کردی جائیں گی۔
3
کراچی کنگز کے وکٹ کیپر لٹن داس پی ایس ایل سے باہر, وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس زخمی ہونے ایونٹ سے باہر ہوگئے۔پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں کراچی کنگز اپنا پہلا آج ہوم گراؤنڈ پر ملتان سلطانز کیخلاف کھیلے گی۔کراچی کنگز میں ایونٹ کے پہلے میچ سے قبل ہی بڑا جھٹکا لگ گیا، وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس زخمی ہونے کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔کراچی کنگز کے وکٹ کیپر لٹن داس جمعرات کو انٹرا اسکواڈ میچ کے دوران سیدھے ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے، انہیں انگوٹھے میں ہیر لائن فریکچر آیا ہے۔
4
چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکا کی جانب سے ٹیرف کے نفاذ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی ترقی کو خود انحصاری اور سخت محنت سے تقویت ملی، چین کبھی بھی دوسروں کے احسانات پر انحصار نہیں کرتا، ٹیرف کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔ٹیرف کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، چین کی ترقی کو خود انحصاری اور سخت محنت سے تقویت ملی، امریکا کی جانب سے دنیا کیخلاف کھڑے ہونے کا نتیجہ اچھا نہیں آئے گا۔
5
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ روز ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے بعد امریکا میں گرین کارڈ ہولڈرز سمیت تمام تارکین وطن کے گرد نگرانی کا گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔امریکا میں گزشتہ روز سے نافذ العمل نئے قانون کے مطابق امریکا میں مقیم تمام تارکین وطن کو اپنا لازمی اندراج کرانا ہوگا، اس کے علاوہ انہیں شہر اور بیرون شہر سفر کے دوران اپنی قانونی حیثیت کا دستاویزی ثبوت بھی ساتھ رکھنا ہوگا۔ٹرمپ کے اس نئے قانون کا اطلاق ایسے تمام تارکین وطن پر ہوتا ہے، جو امریکا کے شہری نہیں ہیں۔اس حوالے سے امریکا کے متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ ایک بار جب کوئی اجنبی اندراج کروا لیتا ہے اور فنگر پرنٹس کیلئے حاضر ہوتا ہے، تو ڈی ایچ ایس رجسٹریشن کے ثبوت جاری کرے گا، جسے 18 سال سے زیادہ عمر کے غیر ملکیوں کو ہر وقت ذاتی طور پر پاس رکھنا ہوگا۔