اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہےکہ اسرائیل نے متعدد حملوں میں صرف خواتین اور بچوں کو ہی نشانہ بناکر قتل کیا۔خلیجی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے اس بات کا انکشاف کیا ہےکہ 18 مارچ سے 9 اپریل کے دوران کم از کم 36 اسرائیلی حملوں میں صرف خواتین اور بچوں کو قتل کیا گیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی فوج نے تقریباً 3 ہفتوں کے دوران 224 حملے کیے جن میں رہائشی عمارتوں اور عالمی سطح پر بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا۔اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کا کہنا ہےکہ اسرائیل کے کُل 36 حملوں میں صرف خواتین اور بچوں کی ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات بھی اسرائیلی فوج نے رات گئے غزہ پر حملے کیے جس میں غزہ پٹی کے شمالی علاقے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہوئے۔
2
غیر قانونی طور پر مقیم مزید 4 ہزار سے زائد افغان باشندوں کو واپس بھیج دیا گیا.ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر ارشاد خان مہمند کا کہنا ہے کہ مزید 4 ہزار 384 افغان باشندوں کو طورخم سرحد کے راستے واپس افغانستان بھیجا گیا، ٹرانزٹ کیمپ آنے والوں میں 1480 افغان باشندے بغیر دستاویزات کے مقیم تھے۔
3
اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج بیٹر کولن منرو نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ قائم کر دیاجمعہ کو پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست دی۔راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کا 140 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔جارح مزاج بیٹرکولن منرو نے 42 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو قلندرز کے خلاف فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔اس ففٹی کے ساتھ بائیں ہاتھ کے بیٹر کولن منرو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان رائلی روسو کا ریکارڈ توڑ دیا۔


