اسلام آباد(ای پی آئی ) اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی ، اسلام آباد کے سپیشل جج سینٹرل نے اڈیالہ جیل میں ہونے والی توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔
عدالتی عملے نے اسپیشل جج سینٹرل کی جانب سے سماعت منسوخی سے متعلق فیصلے سے وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری کو آگاہ کردیا ۔
سماعت منسوخی پرپی ٹی آئی وکیل نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کبھی مقدمات کوتیزی سے چلایا جاتاہے تو کبھی سست کردیاجاتاہے ۔پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ جب سزا سنانی ہوتو آدھی رات تک ٹرائل چلایا جاتا ہے۔واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس کی آخری سماعت 17 فروری کو ہوئی تھی


