لاہور (ای پی آئی )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کے5 مقدمات کی سماعت ۔عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کر دی ۔

تفصیل کے مطابق انسداد ددہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف راحت بیکری اور جناح ہاؤس کے باہر سرکاری گاڑی جلانے سمیت دیگر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت کی ۔

دوران سماعت وکیل فواد چوہدری نے موقف اپنایا کہ فواد چوہدری سپریم کورٹ میں مصروف ہیں عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے ۔ عدالت نے حاضری معافی کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی