راولپنڈی (ای پی آئی) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میںجی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ،سرکاری گواہ ایک بار پھر پیش نہ ہوئے ،عدالت نے سماعت 21 اپریل تک ملتوی کر دی ۔

تفصیل کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی ۔ سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہان موجود نہیں تھے۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے لیے ملاقات کروائی جائے تاکہ کیس کے متعلق ان سے مزید رہنمائی لی جاسکے۔ ایک ہی نوعیت کے تمام مقدمات کو یکجا کیا جائے اور ایک ساتھ ٹرائل شروع کیا جائے۔ درخواست زیر سماعت ہے۔عدالت نے 12 گواہان کو طلب کررکھا ہے۔یہ کیس گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے لٹکا ہوا ہے،

عدالت نے 2 سرکاری گواہان مجسٹریٹ مجتبی الحسن اور سب انسپکٹر ریاض کو 5 ویں بار طلب کیا ہے۔جی ایچ کیو گیٹ ون حملہ کیس میں 119 گواہ ہیں 25 کے بیان ریکارڈ ہوچکے ہیں ،ابھی تک کسی بھی اہم گواہ پر جرح نہیں ہوسکی۔عدالت نےسماعت 21 اپریل تک ملتوی کردی