راولپنڈی(ای پی آئی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے سوتیلی بیٹی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والےملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نےتھانہ روات میں درج مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے 12 سالہ سوتیلی بیٹی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں نامزد ملزم چوہدری خلیل کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔

واضح رہے کہ تھانہ روات پولیس نے گزشتہ سال 4 اپریل کو متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں چوہدری خلیل کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376.iii کے تحت مقدمہ درج کیا تھا