اسلام آباد(ای پی آئی )اسلام ہائیکورٹ نے 29 روز سے لاپتہ دو بھائیوں کی بازیابی کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ۔عدالت کی آئی جی اسلام آباد کو بھائیوں کی بازیابی کی ہر ممکن کوشش کرنے کی ہدایت آئندہ سماعت 28 اپریل کو ہو گی ،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے دو صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ۔جاری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے بتایا ایف آئی آر درج کر لی گئی ، وزارت داخلہ کو جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل کے لئے لکھ دیا گیا ،

اسپیشل انویسٹیگشن ٹیم اس حوالے سے کام کر رہی ہے ، اسپیشل جوائنٹ ٹیم بھی لاپتہ بھائیوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے ، پنجاب پولیس کے ساتھ کوآرڈینیشن قائم ہو چکی ہے ،

عدالت نے کہا ہے کہ آئندہ سماعت پرآئی جی اسلام آبا سے د پیش رفت رپورٹ جمع کرائیں ، دونوں بھائی تھانہ نون کی حدود سے 19 مارچ سے لاپتہ ہیں ایک بھائی کی 30 سال دوسرے بھائی کی 38 سال عمر ہے