اسلام آباد(ای پی آئی) حکومت کے ساتھ معاہدے پر نظر ثانی کرنے سے انکار کرنے والی آئی پی پیز کے فرانزک آڈٹ کرنے کے فیصلے پر اہم پیشرفت سامنے آگئی ہالمور نامی آئی پی پی کا فرانزک آڈٹ کرنے کیلیے فرم ہائرکرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔
نیپرا حکام ذرائع کے مطابق فرانزک آڈٹ کیلیے ایک فرم کی خدمات لی جارہی ہیں ۔ اورئینٹل پاور پلانٹ کا فرانزک آڈٹ بھی یہی آڈٹ کمپنی کریگی، فرانزک آڈٹ میں مزکورہ کمپنی کا ہیٹ ریٹ، انکو کی کئی ادائیگیوں کا بھی جائزہ لیاجائیگا�
ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانزک آڈٹ میں آئی پی پی کے معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیاجائیگاکیونکہ آئی پی پی معاہدے کے تحت حکومت کسی بھی آئی پی پی کا فرانزک آڈٹ کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں بجلی کی کمی پوری کرنے کیلئے آئی پی پیزکے ساتھ معاہدے کئے گئے تھے جن پر نظرثانی کی جارہی ہے اور متعدد کمپنیوں نے نظرثانی کرکے معاہدوں میں نرمی کی ہے .