راولپنڈی (ا ی پی آئی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51سے پی ٹی آئی کے رہنما میجر ریٹائرڈ لطاسب ستی نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے ایک ا ور اعزاز اپنے نام کر لیاہے کیونکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان میں 2024 کے اندر کرپشن میں مزید اضافہ ہوا ہے،یہ خاندان پاکستان کی عالمی سطح پر رسوائی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا،سبز پاسپورٹ کی رسوائی کرانے والوں کا احتساب ناگزیر ہو چکا ہے۔

سیاسی و سماجی سرگرمیوں کیلئے مختلف مقامات پرحلقے کے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گذشتہ تین برس میں غربت،قرضے،ٹیکس،بیروزگاری اور خودکشیاں بڑھ گئی ہیں لیکن حکمرانوں کو معاشی ترقی کے جھوٹے دعووں پر اربوں روپے کے اشتہارات دیتے ہوئے شرم بھی نہیں آتی۔

میجر(ر)لطاسب ستی نے کہاکہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ منصوبہ 2018 سے 2022 تک فعال رہا،اپریل میں رجیم چینج ہونے کے بعد اس منصوبے سے جولائی 2022 سے بجلی کی پیداوار معطل ہے.

پی ٹی آئی رہنماکا کہنا تھاکہ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات میں حکومت نے تحریری طور پر اعتراف کیا ہے کہ عمران خان کے دور میں یہ منصوبہ فعال تھا لیکن اب یہ منصوبہ بند پڑا ہے اور اس سے سالانہ 42 ارب کا نقصان ہورہا ہے۔لطاسب ستی نے کہاکہ فارم 47 کی حکومت میں عوام کا جینا دشور ہوچکا ہے مہنگائی کم کرنے کا دعوی کرنے والی ٹک ٹاکر وزیراعلی پنجاب بتائیں کہ کونسی اشیاسستی مل رہی ہیں وزیراعلی مریم نوازکاصوبے میں گڈگورننس کا دعوی بھی جھوٹ پر مبنی ہے اورراولپنڈی میں عوام کے لٹنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے 85 ہزار لوگوں کی جانب سے بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانا انتہائی تشویشناک ہے،صرف 2024 میں پاکستان میں 74 پولیو کیسز سامنے آئے ہیں،عمران خان کی حکومت جانے کے بعد جہاں باقی شعبہ جات تباہ و برباد ہو گئے ہیں،وہیں لگتا ہے کہ پولیو کے خاتمے کی رقم بھی کرپشن کی نظر ہورہی ہے،عمران خان حکومت کے آخری سال 2021 میں صرف ایک پولیو کیس سامنے آیا تھا لیکن رجیم چینج کے بعد سے صورتحال بد ست بدتر ہوتی چلی جارہی ہے کیونکہ جعلی حکومت کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔۔