اسلام آباد (ای پی آئی ) خواتین کے جائیداد کے حقوق کے مؤثر نفاذ اور فوری انصاف کی ایک قابلِ ذکر مثال میں، وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت (فوسپاہ) نے "خواتین کے جائیداد کے حقوق کے نفاذ کا ایکٹ 2020 کے تحت ایک اور کیس کامیابی سے حل کر لیا،خاتون فہمیدہ بی بی کو ان کی زمین واپس دلا دی گئی۔

اسلام آباد کی رہائشی خاتون فہمیدہ بی بی نے شکایت درج کروائی تھی کہ نیلور گاؤں، اسلام آباد میں واقع ان کی ملکیتی زمین پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا تھا۔ زمین قانونی طور پر ان کے نام منتقل ہو چکی تھی اور وہ اس کی جائز مالک تھیں لیکن مقامی پولیس کی سطح پر بھی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت (فوسپاہ کی مداخلت کے باعث معاملے کو فوری طور پر اٹھایا گیا، اور اپریل 2025 تک حکم پر مکمل عملدرآمد کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس اسلام آباد نے رپورٹ جمع کروائی جس میں تصدیق کی گئی کہ زمین کی پیمائش، حد بندی مکمل کر لی گئی ہے اور اس کا قبضہ فہمیدہ بی بی کو واپس دے دیا گیا ہے۔

یہ فوری پیش رفت وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت (فوسپاہ) کی خواتین کے قانونی اور آئینی حقوق، خصوصاً جائیداد کے معاملات میں، بلا تاخیر اور پرعزم انداز میں حفاظت کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ وہ میدان جہاں خواتین کو تاریخی طور پر شدید رکاوٹوں کا سامنا رہا ہے