لاہور (ای پی آئی ) لاہور ہائیکورٹ میں پاکستانی خاتون کے شوہر افغانستان کے شہری کو پاکستانی شہریت دینے کی درخواست پر سماعت ،عدالت نے درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کردی۔
تفصیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کی جانب سے عدالت میں مسرت جبین کی درخواست پر سماعت کی گئی عدالت نے مؤقف ظاہر کیا کہ پاکستانی لڑکی بیرون ملک کے لڑکے سے شادی کرے تو شہریت نہیں دی جاتی، یہ آئین اور قانون کے منافی ہے۔
درخواست گزار نے 2012 میں افغانی لڑکے نسیم کے ساتھ شادی کی۔درخواست گزار کی جانب سے توصیف احمد باجوہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے۔