1
پاکستانی خاتون انٹرنیشنل ڈائبٹیز فیڈریشن کی نائب صدر منتخب,پاکستانی خاتون ڈاکٹر ارم غفور پہلی بار انٹرنیشنل ڈائبٹیز فیڈریشن کی نائب صدر منتخب ہوگئیں۔رپورٹ کے مطابق الیکشن میں دنیا بھر کی 270 سے زائد ایسوسی ایشنز نے حصہ لیا، ارم غفور 112 ووٹ لے کر فیڈریشن کی نائب صدر منتخب ہوئیں۔اس سے پہلے پاکستانی ڈاکٹر مرحوم عبدالصمد شیرا کو ان کی خدمات پر فیڈریشن کا اعزازی صدر بنایا گیا تھا، انٹرنیشنل ڈائبٹیز فیڈریشن کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر بنکاک میں الیکشن ہوئے، پاکستان 43 سال سے آئی ڈی ایف کا حصہ ہے۔
2
بنگلادیش کا پاکستان سے 71 کی جنگ پر معافی مانگنے کا مطالبہ,جبکہ واجبات کی مد میں 4.52 ارب ڈالرز بھی مانگ لیے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈھاکا میں دونوں ملکوں کے سیکریٹری خارجہ کی ملاقات میں بنگلہ دیشی حکام نے پاکستان سے 1971 کی جنگ پر باضابطہ معافی کا معاملہ اٹھایا۔ بنگلادیش نے آزادی کے بعد واجبات کی مد میں4.52ارب ڈالرز بھی مانگ لیے۔بنگلادیشی سیکرٹری خارجہ جاسم الدین نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں چند رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے، ہمارے تعلقات کی بہتری کیلئے ان مسائل کا حل ہونا ضروری ہے۔ ڈھاکا میں دونوں ملکوں کے سیکرٹری خارجہ کی ملاقات میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔، بنگلا دیشی حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ دو طرفہ تعلقات میں چند رکاوٹیں ہیں جن کو دور کرنے کی ضروری ہے۔
3
گردشی قرضوں کی ادائیگی کیلئے بینکس حکومت کو آسان شرائط پر قرض دینے پر تیار,بجلی کے شعبے کے گردشی قرض سے چھٹکارے کےلیے 15 بینکوں کا کنسورشیم حکومت کو 1272 ارب روپے قرض دینے پر تیار ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق بینک یہ قرض مارکیٹ ریٹ سے اعشاریہ 9 فیصد کم شرح سود پر فراہم کریں گے۔ معاہدے پر آج یا کل دستخط متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق بینکوں نے آسان شرائط پر قرض فراہمی کی حکومتی تجویز مان لی۔ یہ قرض پاور ہولڈنگ کمپنی کو 5 سال کے لیے دیا جائے گا جس میں توسیع کی گنجائش بھی موجود ہوگی۔ذرائع کے مطابق اس سود کی قیمت عوام کو فی یونٹ 3 روپے 23 پیسے کے برابر پڑتی ہے۔ مجوزہ اسکیم کے تحت بینکوں کو ادائیگی اس سرچارج سے کی جائے گی جسے مستقبل میں صفر کر دیا جائے گا۔
4
شمالی وزیرستان میں سابق صوبائی وزیر اور موجودہ ایم پی اے اقبال وزیر کے حجرے کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی۔ واقعے میں کچھ کمروں کو جزوی نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق گزشتہ شب پی کے 103 پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی اقبال وزیر کے حجرے پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ اور آگ لگادی۔آگ کے باعث حجرے میں پڑا سامان جل گیا اور کچھ کمروں کو جزوی نقصان پہنچا
5
خیبرپختونخوا میں کابل اور ذیلی دریاؤں میں شدید سیلاب کا خدشہ, شدید بارش کے باعث فلیش فلڈز کا خطرہ ہے۔ پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے الرٹ جاری کردیا۔خیبرپختونخوا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دریائے کابل اور ذیلی دریاؤں میں 20 اپریل تک شدید سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے کابل اور ذیلی دریاؤں میں آج سے 20 اپریل تک شدید سیلاب کا خدشہ ہے، مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ آج رات بالائی خیبرپختونخوا میں داخل ہوگا، شدید بارش سے فلیش فلڈ کا بھی خطرہ ہے۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اور نشیبی علاقوں کے مکینوں اور کسانوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
6
تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن کیس میں الیکشن کمیشن نے تمام فریقین کو آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کیس پر حتمی دلائل اور جواب دلائل 22 اپریل کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے حکمنامے کے مطابق پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس کے جوابدہ کو نوٹس 23 اپریل 2024 جاری کیا گیا تھا، الیکشن کمیشن میں کیس کی پہلی مرتبہ گزشتہ سال 23 اپریل کو مقرر کی گئی۔ کمیشن پی ٹی ائی انٹر پارٹی کیس کی سماعت جاری رکھے گا اور حتمی فیصلہ درخواست کے نمٹائے جانے کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا۔
7
پاکستان اور افغانستان کم تجارت سمیت مختلف شعبوں میں رابطے بڑھانے پر اتفاق,ترجمان دفترخارجہ کے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈارسے افغان قائمقام وزیرتجارت وصنعت نورالدین عزیزی نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، ٹرانزٹ اور علاقائی رابطوں میں تعاون بڑھانےکےعزم کااعادہ کیا۔


