جناح اسپتال کراچی کے میڈیکل آئی سی یو میں تیمارداروں کی جانب سے گزشتہ رات ڈاکٹر پر ہونے والے تشدد کے خلاف متاثرہ ڈاکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔جناح اسپتال میں ڈاکٹرز پر تشدد کے واقعے کے خلاف صدر تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں 12 افراد کو نامزد کیا گیا ہے اور تشدد، لڑائی جھگڑے اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق واقعہ رات ڈھائی بجے پیش آیا، جب ڈاکٹر شیوا رام کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی کہ 12 افراد نے ڈاکٹروں پر تشدد کیا، وارڈ میں توڑ پھوڑ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذکورہ افراد اپنے مریض کی لاش کو دوسرے وارڈ سے لے کر آئے اور اپنی کارروائی پر پردہ ڈالنے کے لیے ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔
2
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں الیکشن کمیشن کا حکم نامہ جاری,حکم نامے کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کے جوابدہ کو 23 اپریل2024 کو نوٹس جاری کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس پہلی بار گزشتہ سال30 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر ہوا۔حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی اب تک 12 سماعتیں ہوچکی ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے 8 مواقعوں پر مختلف گراؤنڈز پر کیس کا التوا مانگا گیا اور پی ٹی آئی کو انصاف کے مفاد کے تحت التوا دیا گیا۔حکم نامے میں مزید بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹراپارٹی کیس کی سماعت جاری رکھے گا، الیکشن کمیشن حتمی فیصلہ درخواست کے نمٹائے جانے کے بعد جاری کرے گا۔
3
آج رات ملک کے بالائی علاقوں میں طاقتور مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا طاقتور سسٹم داخل ہوسکتا ہے جس کے تحت بالائی کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں سے دریائے کابل، سندھ اور جہلم کی ندیوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔


