سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بنچ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ آرمی ایکٹ میں اگر سویلینز کو لانا ہوتا تو اس میں الگ سے لکھا جاتا۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بنچ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے فیصلوں کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی، عدالت نے خواجہ حارث کو آج دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ پک اینڈ چوز کس طرح سے کیا گیا؟وکیل خواجہ حارث نے دلائل میں کہا کہ پک اینڈ چوز والی بات نہیں ہے، جو جرم ہو اس کے مطابق دیکھا جاتا ہے، کیس نوعیت کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت یا ملٹری کورٹ میں بھیجا جاتا ہے۔جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ کیا سویلینز اس کے زمرے میں آتے ہیں، یہاں پر بات صرف فورسز کے ممبر کو ڈسپلن میں رکھنے کے لیے ہے، جہاں پر کلیئر ہو کہ یہ صرف ممبرز کے لیے ہے وہاں پر مزید کیا ہونا ہے۔
2
وزیرِ مملکت طلال چودھری نے کہا ہے کہ غیرقانونی غیر ملکیوں کے انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔ 30 اپریل کے بعد ویزے کے بغیر پاکستان میں نہیں رہ سکیں گے، 40 سال تک افغان بھائیوں کی دل کھول کر میزبانی کی، دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جہاں بغیر ویزے کے رہا جائے۔غیر قانونی مقیم شہریوں کو پراپرٹی کرایہ پر دینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، یکم اپریل سے اب تک 84 ہزار 869 افغان باشندے واپس بھیجے جا چکے ہیں۔افغان حکومت سے وزارتِ خارجہ رابطے میں ہے، وزارتِ داخلہ میں آج افغان وفد سے ملاقات میں مسائل اور ان کے حل پر بات ہوئی، نائب وزیراعظم کی قیادت میں ایک وفد افغانستان جا رہا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس
3
یو اے ای کے وزیر خارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے . یو اے ای کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید ایک روزہ دورہ پر پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ اماراتی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات طے ہے، دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور خطے کے امور پر گفتگو ہوگی۔
4
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کرنے پر کسی کو نہیں روکا، جیل رولز کے مطابق قیدیوں سے اہلخانہ کی ملاقات جمعرات کے روز ہوتی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست انکی جماعت ہی جیل حکام کو دیتی ہے، ہفتے میں دو دن جمعرات اور منگل کو ملاقاتیں ہوتی ہیں۔پنجاب حکومت کا کسی کو ملاقات سے روکنے میں کوئی عمل دخل نہیں، اپنی جماعت کی اور آپس کی لڑائیاں سڑکوں پر مت لڑیں، علیمہ خان سے انکے بھائی کی پارٹی کے لوگوں کو مسئلہ ہے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔
5
9 مئی ہنگامہ آرائی کیس، عمر ایوب، زرتاج گل 10مئی کو دوبارہ طلب ,اے ٹی سی گوجرانوالہ نے 9 مئی مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کی۔پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ عمر ایوب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، زرتاج گل کی طرف سےدائر پہلی درخواست ضمانت واپس لے کر ایک نئی درخواست ضمانت دائر کی گئی۔عمر ایوب کے وکیل نے پیش ہوکر کہا کہ عمر ایوب بیماری کی وجہ سےعدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، جس پرعدالت نے انکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ نے سماعت 10 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کو دوبارہ طلب کر لیا۔
6
برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان نے امریکا کی جانب سے چھوڑے گئے تقریباً 5 لاکھ فوجی ہتھیاروں کو دہشت گرد تنظیموں کو بیچ دیا یا سمگل کر دیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے، یو این رپورٹ کے مطابق القاعدہ سے وابستہ تنظیموں کو افغانستان میں امریکی ہتھیاروں تک رسائی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طالبان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی کو بتایا کہ فوجی ساز و سامان میں سے کم از کم نصف کا حساب نہیں دے سکتے۔سلامتی کونسل کی کمیٹی کے اہلکار کا کہنا ہے کہ افغانستان میں 5 لاکھ کے قریب فوجی ساز و سامان کا کچھ پتا نہیں ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے 2021 میں افغانستان میں ٹیک اوور کے بعد تقریباً 10 لاکھ ہتھیار، فوجی ساز و سامان اپنے قبضے میں لئے تھے۔قندھار کے مقامی صحافی کے مطابق طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ایک سال تک امریکی اسلحہ کھلی مارکیٹ میں فروخت ہوتا رہا، جبکہ اب یہ تجارت خفیہ طریقے سے جاری ہے۔
7
کراچی میں شیڈول نیشنل گیمز ملتوی، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی تصدیق ,اصغر بلوچ خزانچی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے بتایا کہ کراچی میں انٹر کے امتحانات اور شدید گرمی کی وجہ سے قومی گیمز کو ملتوی کرنا پڑا، نیشنل گیمز اب کب ہوں گے ہفتے کو ہونے والی میٹنگ میں طے کیا جائے گا۔