اسلام آباد(ای پی آئی )پشاور اور بلوچستان ہائی کورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے لئے 2مئی 2025کوہونے والا جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کااجلاس ملتوی کردیا گیا جس کے بعد سندھ ہائی کورٹ، پشاورہائی کورٹ، بلوچستان ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کے لئے 19مئی 2025کوالگ الگ اجلاس طلب کرلئے گئے۔

اجلاس 19مئی کوسپریم کورٹ آف پاکستان کے کانفرنس روم میںمنعقد ہوں گے۔ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے سیکرٹری کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لئے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان(سندھ ہائی کورٹ) کااجلاس 19مئی کو دن 3بجے طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کاکوئی بھی رکن 3سینئر ترین ججز میں کسی کی بھی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے کے لئے 4مئی 2025تک نا مزدگی کرسکتا ہے۔ تین سینئر ججز کا بائیو ڈیٹا جوڈیشل کمیشن کے تمام ارکان کو ای میل کے زیعہ بھجوادیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ارکان ججز کی نامزدگی ای میل کے زریعہ کریں گے ۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے ارکان اجلاس میں اپنی حاضری کویقینی بنائیں۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے تقرر کے لئے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (بلوچستان ہائی کورٹ) کااجلاس2مئی کی بجائے 19مئی 2025کودن 2بجے ری شیڈیول کیا گیا ہے۔ ارکان سے کہا گیا ہے کہ وہ ری شیڈول شدہ اجلاس میں اپنی شرکت کویقینی بنائیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کے تقررکے لئے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (اسلام آباد ہائی کورٹ)کااجلاس 19مئی کودن ساڑھے 3بجے طلب کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کاکوئی بھی رکن 3سینئر ترین ججز میں کسی کی بھی

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے عہدے کے لئے 4مئی 2025تک نا مزدگی کرسکتا ہے۔ تین سینئر ججز کا بائیو ڈیٹا جوڈیشل کمیشن کے تمام ارکان کو ای میل کے زیعہ بھجوادیا گیا ہے۔ جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے لئے 2مئی کوہونے والا جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (پشاور ہائی کورٹ)کااجلاس 19مئی دن اڑھائی بجے کے لئے ری شیڈول کردیا گیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن کے تمام ارکان سے کہا گیا ہے کہ وہ ری شیڈول شدہ اجلاس میںاپنی شرکت کویقینی