لاہور (ای پی آئی )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج اور پولیس پر تشدد کیس میں نامزد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔

تفصیل کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت کی ۔

عدالت نے پولیس کی درخواست پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت دیگر رہنماؤںسابق وفاقی وزیر، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حماد اظہر ،سعید سندھو اور شہباز احمد کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

عدالت میں سماعت کے دوران لاہور پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما شامل تفتیش نہیں ہو رہے، ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔تھانہ مستی گیٹ پولیس کے مقدمہ درج کررکھا ہے۔