کوہاٹ (ای پی آئی ) خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ضلع کوہاٹ میں نجی کمپنی کو دریائے سندھ سےقانونی طور پر سونا نکالنے کی اجازت کے بعد سونا نکالنے کا کام شروع کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے نجی کمپنی کو قانونی طور پر دریائے سندھ سے سونا نکالنے کے لیے اجازت دی گئی جس کے بعد سے دریائے سندھ کے کنارے پر واقع علاقہ ریسئی سے سونا نکالنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاک بی اور سی کی لیز ساڑھے 3 ارب میں بولی دے کر خریدی گئی ہے۔دریائے سندھ سے سونا نکالنے کے کام کے دوران مقامی افراد کو بھی روزگار کے وسیع مواقع میسر ہوں گے۔