اسلام آباد(ای پی آئی )اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہ کروانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ،عدالت نے عدم پیروی پر درخواست خارج کر دی ۔

تفصیل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس راجہ انعام امین منہاس نے صوبائی وزیر کے پی سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا۔عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔