اسلام آباد (ای پی آئی ) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات نامزد پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ،عدالت نےپی ٹی آئی کے 3 ایم این ایز کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔
تفصیل کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی،دورانِ سماعت پی ٹی آئی ایم این ایز، ساجد خان، فضل محمد خان اور آصف خان عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل صفائی نے بتایا کہ باقی ملزمان کی ضمانتیں 5 مئی کو فکس ہیں۔
جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ میں نے یہ الگ رکھی تھی تاکہ ملزمان شامل تفتیش ہوجائیں۔ ان درخواستوں کو بھی باقی کا ساتھ اب رکھ لیتے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی ۔
ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ طلعت رضوان سیال عدالت میں پیش ہوئے۔