پشاور(ای پی آئی )خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سول سرونٹ پروموشن پالیسی 2009 میں ترمیم کردی گئی۔
محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ترمیم وفاقی وصوبائی حکومت، خودمختارو نیم خودمختاراداروں میں ڈیپوٹیشن پر ملازمین سے متعلق ہے۔ ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے ملازمین کو ترقی کیلئے زیرغور لایا جائے گا۔
سول سرونٹ پروموشن پالیسی کے سیریل نمبر4 کی شق ڈی میں ترمیم کی گئی ہے ۔ڈیپوٹیشن پر ترقی کی صورت میں ملازمین کو اپنے اصل ڈیپارٹمنٹ میں واپس جانا ہوگا، ڈیپوٹیشن سرکاری ملازمین کی اعلیٰ عہدوں پر سنیارٹی برقرار رہے گی۔