1
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار مینٹل ہیلتھ کا شکار ہو گئیں، انہوں نے کرکٹ سے دوری اختیار کرلی۔گزشتہ کچھ عرصے میں میری ذاتی اور پروفیشنل زندگی کے حوالے سے بہت کچھ ہوا، ان معاملات کی وجہ سے میری ذہنی صحت پر بہت اثر پڑا ہے۔ اس وجہ سے میں کرکٹ سے بریک لے رہی ہوں تاکہ اپنے اوپر فوکس کرسکوں، میری پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست ہے۔
2
پہلگام فالس فلیگ آپریشن، سوشل میڈیا پر پاکستانی عوام کا بھارتی میڈیا کو بھرپور جواب، بھارتی میڈیا بھی پاکستانی عوام کی جانب سے ڈیجیٹل میڈیا پر منہ توڑ جواب کا معترف ہے۔بھارتی میڈیا نے پاکستانی عوام کے بھرپور جواب کو حسب روایت ڈیجیٹل وار فیئر قرار دیدیا۔ بھارتی چینل انڈیا ٹو ڈے کے مطابق ’’پاکستان کا سوشل میڈیا اسپیس کسی سے پیچھے نہیں ہے، پاکستانی عوام، ڈیجیٹل میڈیا پر پہلگام حملے کے بعد حاوی نظر آیا،انڈیا ٹو ڈے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مختلف صارفین نے مشترکہ طور پر بھارتی حکومت اور بھارتی فوج کیخلاف پوسٹس شیئر کیں، سوشل میڈیا پوسٹوں میں پہلگام حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دینے کی کوششیں شامل تھیں
3
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ہمیں جانوں کی حفاظت کے لیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔ اب20 سال سے پرانی گاڑیاں موٹروے پر نہیں چلیں گی۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا اسلام آباد میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور دیگرشعبوں کا معائنہ کیا ۔ چاق چوبند دستے نے سلامی دی ۔ وفاقی وزیر نے شہدا کے درجات کی بلندی کےلیے دعا کی اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔موٹر وے پر ایک ہی مقام پر بار بار حادثے ہورہے ہیں ۔ آئی جی حکمت عملی بنائیں ۔ ہمیں جانوں کی حفاظت کے لیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔