راولپنڈی(ای پی آئی )انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں  9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت ،،3 مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر ۔ اڈیالہ جیل سماعت ایک بار پھر ملتوی ۔

تفصیل کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی ۔دوران سماعت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شیخ رشید، سرکاری پراسیکیوٹرز اور وکلائے صفائی عدالت میں پیش ہوئے ، جہاں ملزمان میں کیسز کی نقول تقسیم کی گئیں۔

بعد ازاں عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں 3 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی اور باقی 10 مقدمات کے چالان بھی آئندہ تاریخ پر پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے 13 مقدمات کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی۔

دوران سماعت بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی عدالتی روبکار پر حاضری لگائی گئی جب کہ دیگر ملزمان کی حاضری معافی کی آنے والی تمام درخواستیں بھی منظور کرلی گئیں۔