راولپنڈی (ای پی آئی ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا روایتی پروپیگنڈے سے تاریخ مسخ نہیں کر سکتا۔
انھوں نے کہا کہ مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوؤں سے مختلف ہیں، ہمارا مذہب، رسم و رواج، روایات، سوچ اور عزائم ہندوؤں سے مختلف ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو قومی نظریے کی بنیاد یہ تھی کہ مسلمان اور ہندو دو قومیں ہیں، ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر بے پناہ قربانیاں دیں،
انہوں نے نئے وطن کے حصول کے لیے بے مثال جدوجہد کی اور ہم ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان کا دفاع کیسے کرنا ہے ان کا کہنا ہے کہ دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیادرہا ہے، مسلمان اور ہندوؤں کا مذہب، تہذیب، زبان اور ثقافت یکسر مختلف ہے۔
آرمی چیف کے خطاب سے جھوٹ اور پروپیگنڈا میں مصروف بھارتی میڈیا ایک بار پھر چیخ اٹھا ہے اور آرمی چیف کے بیان کو غلط رنگ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔


