لاہور (ای پی آئی ) فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال پر پنجاب بھر میں شدٹر ڈاؤن ہڑتال ،۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے اضلاع ساہیوال، قصور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، پاکپتن اور عارف والا سمیت دیگر میں کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی شہریوں کی جانب سے جماعت اسلامی کی کال پر فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ریلیاں بھی نکالی گئیں۔
یاد رہے کہ بار ایسوسی ایشنز کی کال پر فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے وکلاء بھی ہڑتال پر ہیں اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔