لاہور(ای پی آئی )پاکستان نے بھارت کا فضائی راستہ بند کرنے کے اعلان کے بعد اپنی پروازوں کا رخ بھی موڑ دیا ، پی آئی اے کی ملائیشیا جانے والی پرواز کا چینی فجائی حدود کا استعمال ۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ایئرلائنز پر پاکستانی فضائی حدود کا استعمال بند کرنے کے بعد پاکستان نے بھی بھارت کی فضائی حدود کا استعمال ترک کردیا۔قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پہلی پرواز لاہور سے ملائیشیا روانہ ہوگئی،
فلائٹ بھارت کے بجائے چین کی فضائی حدود استعمال کرے گی۔عام حالات میں پی آئی اے کی پرواز ملائیشیا کیلئے بھارت کی فضائی حدود استعمال کرتی تھی۔


