کرم (ای پی آئی )کرم میں امن و امان کی صورتحال بحال کرنے کے لئے بنکرز گرانے کے بعد فریقین نے رضاکارانہ طور پر ہتھیار جمع کرانے شروع کر دیئے ہیں ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اپر اور لوئر کرم میں امن معاہدے کے بعد اسلحہ جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

انتظامیہ نے کہا کہ قبائل مشین گنز، راکٹوں سمیت بھاری ہتھیار رضاکارانہ طور پر جمع کرا رہے ہیں۔ اس حو الے سے ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ فریقین کے 1 ہزار بنکرز گرانے کے بعد اسلحہ جمع کرانا امن کی جانب دوسرا قدم ہے۔

قبائلی رہنما ملک ضامن نے مطالبہ کیا ہے کہ کرم میں آمد و رفت کے راستے کھولنے اور محفوظ بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔