راولپنڈی(ای پی آئی ) کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے وابستہ ماہ رنگ بلوچ کی حماہت میں سوشل میڈیا پر مواد شیئر کرنے پر خاتون وکیل کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ،

پولیس ذرائع کے مطابق سائبر کرائم اسلام آباد میں خاتون وکیل جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ،پولیس کے مطابق ماہ رنگ بلوچ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے فورتھ شیڈول پر ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق انکوائری کے دوران سامنے آیا کہ جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ نے جان بوجھ کر ماو رنگ بلوچ کی حمایت میں مواد شیئر کیا۔ جلیلہ حیدر کا اقدام عوامی و معاشرتی سطح پر بے چینی و بدامنی پھیلانے کی کوشش ہے۔

خاتون وکیل جلیلہ حیدر کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 کے سیکشن 9، 10 اور 26-A کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمہ سرکاری کی جانب سے سائبر کرائم کے سفیر انیس الرحمان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔