اسلام آباد (عابدعلی آرائیں) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 35 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹی فائی کردیا
تفصیلات کے مطابق سپیکر کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن نے ارکان قومی اسمبلی کی نشستوں کو خالی قرار دیدیا
جنرل نشست پر 33 پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ،
مراد سعید، پرویز خٹک، نور الحق قادری، اسد قیصر، شیخ رشید، شہریار آفریدی، اسد عمر،۔شاہ محمود قریشی کو بھی ڈی نوٹیفائی کردیا.
فواد چوہدری، عامر ڈوگر، قاسم سوری، زرتاج گل کی نشستیں بھی خالی قرار
علی زیدی، فہیم خان،۔غلام سرور خان کی نشستوں کو بھی خالی قرار دیدیا گیا
2 مخصوص نشستوں پر ڈی نوٹیفائی ہونے والوں میں عالیہ حمزہ اور کنول شوزب شامل
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے آج استعفے منظور کر کے الیکشن میں کو بھجوائے گئے
نوٹ خبر اپ ڈیٹ کی جارہی ہے.


