پشاور(ای پی آئی ) خیبر پختونخوا کی پولیس کے حوالے سے سامنے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت صوبے بھر میں پولیس کو افسران، بلٹ پروف گاڑیوں اورکم اجرت کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبے کو گریڈ 18 اور 19 کے 91 افسران کی کمی کا سامنا ہے جبکہ سینٹرل پولیس آفس میں متعدد افسران دو دو عہدوں پرتعینات ہیں، اسی طرح پولیس میں ساڑھے3 ہزار سے زیادہ اسامیاں خالی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ریجنل پولیس افسران اور ڈی پی اوز کے پاس بلٹ گاڑیاں بھی نہیں ہیں۔ انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لئے فنڈز فراہم کئے ہیں،
صوبے کو پولیس افسران کی کمی کا سامنا ہے جسے پورا کرنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔