اسلام آباد(ای پی آئی ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ، عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

تفصیل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس خادم حسین سومرو نے علیمہ خان کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی ۔دوران سماعت عدالت استفسار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف سیکشن 87 یا 88 کی کارروائی زیرِ سماعت تو نہیں؟

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے خلاف سیکشن 87 یا 88 کی کوئی کارروائی زیر سماعت نہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ علیمہ خان کا نام سفری پابندی کی فہرست میں کیوں شامل کیا گیا؟بعد ازاں عدالت نے فریقین سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔