اسلام آباد (ای پی آئی ) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 26نومبر احتجاج پر درج دو مقدمات میںضمانت کی درخواستوں پر سماعت ،عدالت نے 11 جون تک توسیع کر دی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین نے سماعت کی، دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل انصرکیانی اور شمسہ کیانی ایڈووکیٹ نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت گیارہ جون تک ملتوی کردی،بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ اورکراچی کمپنی میں دو مقدمات درج ہیں۔


