پشاور (ای پی آئی ) بھارت کی جانب سے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوششوں کے دوران ترکیہ کا ملٹری فضائیہ کا ایک C-130 طیارہ انقرہ سے جنگی ساز و سامان لے کر کراچی پہنچ گیا،

ذرائع کے مطابق فوجی کارگو کی منتقلی کی تصدیق کی گئی تاہم کھیپ کی مخصوص تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔

خیبرمیل کے مطابق کراچی کی ترسیل کے علاوہ، چھ ترک C-130 طیارے مبینہ طور پر اسلام آباد کے ایک فوجی اڈے پر بھی اترے ہیں جو ترکیہ کی پاکستان کیلئے حمایت کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔یادرہے کہ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب پہلگام حملے کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان علاقائی عدم استحکام بڑھ رہا ہے۔

کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کھیپ کا بدلتی ہوئی موجودہ پاک بھارت صورتحال سے کوئی تعلق نہیں، ترکیہ پہلے ہی پاکستان کی ملٹری سپورٹ کررہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق

پاکستان ایئر فورس (PAF) نے بڑھتے ہوئے علاقائی کشیدگی کے جواب میں پنسی، سکردو اور سوات سمیت اہم فضائی اڈوں کو فعال کر دیا ہے اور جنگی فضائی گشت (CAP) پہلے سے ہی جاری ہے۔