لاہور(ای پی آئی ) لاہور ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے درخواست پر سماعت،عدالت نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار وکیل نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پرعملدرآمد نہیں ہورہا، سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا، عدالت پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دے،
وکیل درخواستگزا ر نے استدعا کی کہ صدر، وزیراعظم کو فریقین کی لسٹ سے نکال دیا جائے ،عدالت پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کا حکم دے۔لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16مئی تک ملتوی کردی۔