اسلام آباد (ای پی آئی ) پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے اپنی فضائی حدود کے بندش سے بھارتی ائیرلائنز کو بڑے نقصان کا سامنا ۔
تفصیل کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان نے دوٹوک فیصلہ کرتے ہوئے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان کی قومی ائیرلائن ائیر انڈیا نے اندازہ لگایا ہے کہ اگر پاکستانی فضائی حدود مزید ایک سال کے لیے بند رہیں تو اسے 600 ملین امریکی ڈالر یعنی 60 کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا ہوگا۔
پاکستانی فضائی حدود بھارتی ایئر لائنز کے لیے گزشتہ ہفتے پہلگام حملے کے بعد بھارت کے سفارتی اقدامات کے جواب میں بند کر دی گئی تھی۔اب ایئر انڈیا کی جانب سے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے جو نقصان ہو رہا ہے اس کی تلافی کی جائے۔
متعدد ایئر لائنز، جن میں ایئر انڈیا، انڈی گو اور سپائس جیٹ شامل ہیں، نے وزارت شہری ہوابازی کو پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے اثرات سے متعلق اپنی آراء اور تجاویز دیں، جو 22 اپریل کو پہلگام حملے کے بعد سامنے آئیں، جس میں 26 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت اس صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور مسئلے کے حل کے لیے ممکنہ اقدامات پر کس طرح غور کیا جائے۔


