اسلام آباد(ای پی آئی )الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ ہفتے کے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کر دی گی ،
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 8 مئی کو مقرر ۔درخواست گزار بابر نواز اور عمر ایوب کو نوٹسز جاری کر دیے گئے۔ گزشتہ سماعت پر درخواست گزار نے تیاری کے لیے وقت مانگا تھا۔
اسی طرح، رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر سماعت 7 مئی کو ہوگی۔ کمیشن کی جانب سے فریقین کو نوٹسز بھجوا دیے گئے۔


