لاہور (ای پی آئی )لاہور کے علاقے کاہنہ میں مبینہ طور پر سسرالیوں کے تشدد سے خاتون جاں بحق ، پولیس نے شوہر علی اعظم اور بیٹے ریان علی کو گرفتار کر لیا۔ مقتولہ نے 5 سال پہلے شادی شدہ شخص سے شادی کی تھی۔
ملزم ریان علی مقتولہ کا سوتیلا بیٹا ہے۔ایف آئی آر میں مقتولہ کی ماں نے الزام عائد کیا کہ داماد ان کی بیٹی پر تشدد کرتا رہتا تھا۔ماں نے الزام لگایا کہ 30 اپریل کو بھی داماد نے بیٹی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا،
اطلاع ملنے پر اسپتال پہنچے تو بیٹی دم توڑ چکی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔