لاہور (ای پی آئی ) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ،عدالت نے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

تفصیل کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں جج عرفان حیدر نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف فروری میں ریلی اور ریاست مخالف نعرے لگانے کے مقدمے کی سماعت کی۔

عدالت نے پولیس کو عالیہ حمزہ کی گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 17 مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔