کراچی (ای پی آئی ) پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے جواب میں پاکستان کی جانب سے بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ فوری طور پر بند کردیا گیا ۔

وزارتِ بحری امور کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں سمندری خودمختاری، اقتصادی مفادات اور قومی سلامتی کو مدِنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر مندرجہ ذیل اقدامات کیے جائیں گے، انڈین جھنڈے والے بحری جہازوں کو کسی بھی پاکستانی بندرگاہ تک پہنچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسی طرح پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز کسی بھی انڈین بندرگاہ کا دورہ نہیں کریں گے۔ اس سے قبل انڈیا کی جانب سے بھی پاکستانی بحری جہازوں پر اسی طرح کی پابندی لگائی گئی تھی۔۔

وفاقی وزیر بحری امور، جنید انوار کے احکامات پر پاکستانی بندرگاہیں بھارتی جہازوں کیلئے بند کردی گئیں۔ کسی بھی چھوٹ کی جانچ کرکے کیس-ٹو-کیس کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا۔ وزارت بحری امور نے باضابطہ طور پر حکم نامہ جاری کردیا۔