راولپنڈی (ای پی آئی )راولپنڈی میں قانون کے رکھوالے ہی لٹیرے بن گئے بیرون ملک جانے والی شہریوں سے نقدی ،موبائل لوٹ لئے، مقدمہ درج ۔ درج ایف آئی آر میں اے ایس آئی عاطف، کانسٹیبل زبیر سمیت 3 اہلکاروں شامل ۔
تفصیل کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ناکے پر پولیس اہلکاروں نے ملزم کو روکا، پولیس اہلکاروں نے مہمانوں کی تلاشی لی، قیمتی موبائل اور ملتانی حلوہ نکالا۔مقدمے میں کہا گیا کہ پولیس اہلکار مہمانوں کو ہتھکڑیاں لگا کر جنگل میں لے گئے اور پیسوں کا مطالبہ کیا، پولیس نے 2 لاکھ روپے نقد اور 50 ہزار روپے اے ٹی ایم سے زبردستی نکلوائے۔
مقدمے کے متن کے مطابق اے ایس آئی عاطف مہمانوں کے ساتھ اے ٹی ایم گیا، کانسٹیبل زبیر نگرانی پر مامور رہا، پیسوں کی ادائیگی کے بعد نوجوانوں کو چھوڑ دیا گیا جو دبئی چلے گئے۔
درج ایف آر کے مطابق پولیس اہلکاروں نے بعد میں لڑائی جھگڑا شروع کردیا اور کپڑے بھی پھاڑ دیے، پولیس اہلکاروں کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ راولپنڈی پولیس نے حال ہی میں ہنی ٹریپ گینگز میں بھی پولیس کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا