اسلام آباد (ای پی آئی ) ایشیائی مارکیٹ میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیل کی عالمی قیمتوں میں دو ڈالر فی بیرل سے زائد کی نمایاں کمی ۔

ذرائع کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں مزید تیز رفتار اضافے کا فیصلہ ہے، جس نے عالمی منڈی میں رسد بڑھنے اور قیمتوں میں مزید کمی کے خدشات کو جنم دیا ہے۔ذرائع کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت 2.04 ڈالر یعنی 3.33 فیصد کم ہوکر 59.25 ڈالر فی بیرل پر آگئی،

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 2.10 ڈالر کمی کے بعد 56.19 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔ یعنی دونوں کنٹریکٹس 9 اپریل کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آگئی۔اوپیک پلس نے مسلسل دوسرے مہینے بھی تیل کی پیداوار میں تیزی لانے کا اعلان کیا ہے اور جون کے لیے یومیہ 4 لاکھ 11 ہزار بیرل اضافی پیداوار کا ہدف مقرر کیا ہے۔

اس صورتِ حال میں تیل کی قیمتوں کو دباؤ کا سامنا ہے اور رواں ہفتے قیمتوں میں سب سے بڑی کمی متوقع ہے۔