لاہور(ای پی آئی )لاہور ہائیکورٹ میں مظفر گڑھ کے صحافی مہر اشفاق احمد سیال کے قتل کیس کی سماعت ۔عدالت نےملزمان کی ضمانت منظورکرلی،

تفصیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے صحافی قتل کیس کے ملزمان کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ضمانت کیلئے اخباری خبر کو بطور وضاحتی ثبوت تسلیم کیا جا سکتا ہے،

فیصلے میں کہا گیاکہ اخباری خبر کو ریکارڈ پر موجود دیگر ثبوت سے ملا کر دیکھنا ہوگا، عدالت نے کہا کہ صرف اخباری خبر حقیقت ثابت کرنے کیلئے ناکافی ہے۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ خبر دینے والا رپورٹر عدالت پیش ہوتا ہے تو اس کی خبر کو قابل قبول ثبوت تسلیم کیا جائے گا،

اخباری خبر اس وقت تک بطور ثبوت قبول نہیں جب تک رپورٹر خود پیش ہو کر گواہی نہ دے،کسی بیان میں حقائق بتائے گئے ہیں تو اسے سنا سنایا نہیں قراردیا جا سکتا، درخواست گزاروں کی جانب سے پیش کی گئیں اخباری خبروں نے کیس کو مشکوک بنادیا۔