اسلام آباد (ای پی آئی ) پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کی جانب سے بھارتی پروازوں کے لئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے بعد 1250 بھارتی پروازیں شدید متاثر ، بھارتی ائیرلائنز کو 250 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بھاری نقصان ۔

ذرائع کے مطابق ایئر انڈیا، آکاسا ایئر، اسپائس جیٹ، اندیگو ایئر، ایئر انڈیا ایکسپریس کی پروازیں متاثر ہیں، انڈیگوائیرکے ایئر بس 320 طیاروں کے لیے وسط ایشیائی ملکوں تک لمبے روٹ سے جاکر پہنچنا ناممکن ہوگیا جس کے باعث بیشتر پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ انڈیگوائیرکا الماتی تاشقند سمیت دیگر وسط ایشیائی ممالک کے لیے فلائٹ آپریشن تاحال بند ہے،

ذرائع کے مطابق امرتسر دہلی ممبئی احمد آباد بنگلور سمیت دیگر شہروں سے جانے والی بھارت کی تمام ائیرلائنز کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے