اسلام آباد(ای پی آئی ) بھارت کی جانب سے پلانٹڈ پروپیگنڈے اور ایل او سی پر اشتعال انگیزی کو دنیا کے سامنے لانے کے لئے پاکستان کی جانب سے غیرملکی صحافیوں کو کنٹرول لائن کے قریب آزاد کشمیر کے علاقوں کا دورہ کرایا گیا

۔دورے کے دوران غیر ملکی صحافیوں کو تمام تر حقائق سے آگاہ کیا گیا ، اور بھارتی فورسز کے ظلم کے شواہد فراہم کئے گئے ،دورہ کے دوران امریکی نشریاتی ادارے کی ٹیم کے شہداء کے لواحقین کے انٹرویوز کیے، دل دہلا دینے والے انکشافات ،

عالمی شہرت یافتہ امریکی نشریاتی ادارے ”سی این این“ کے سینئر بین الاقوامی سفارتی ایڈیٹر نک رابرٹسن نے بھی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع سرجیوار گاؤں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بھارتی فوج کے ہاتھوں فیک انکاؤنٹر میں شہید ہونے والے دو شہریوں کے اہلخانہ اور عینی شاہدین سے ملاقات کی