اسلام آباد (ای پی آئی ) پاکستان کی وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں رائٹ سائزنگ پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نےاپنے اداروں میں گریڈ ایک تا گریڈ 21 تک 1030پوسٹیں ختم کر دیں ہیں ،

رپورٹ کے مطابق پی سی ایس آئی آر کی 564، انجینئرنگ کونسل 158، پکرٹ 76، این آئی ای کی 38 پوسٹیں شامل ہیں ختم کردہ پوسٹوں میں گریڈ ایک تا 21 شامل ، بڑی تعداد میں پوسٹیں ڈائنگ ڈیکلیئر، نوٹیفیکیشن جاری ہیں جن میں سینکڑوں پوسٹیں ڈائنگ ڈیکلیئر کی گئی ہیں ان پر کام کرنے وا لے ملازمین کی ریٹائرمنٹ، قبل از وقت ریٹائرمنٹ یا پھر ملازم کے فوت ہونے کی صورت میں یہ پوسٹیں بتدریج ختم ہو جائیں گی اس ضمن میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ،

رائٹ سائزنگ پلان تحت خالی مستقل پوسٹوں میں 60فیصد پوسٹیں ختم کی گئیں ، سب سے زیادہ پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر )کی 310پوسٹیں ختم اور 254ڈائنگ ڈیکلئر کی گئی ہیں ، پاکستان انجینئرنگ کونسل کی 158پوسٹیں ، پاکستان کونسل آف رینیوایبل انرجی ٹیکنالوجی (پکرٹ )کی 76پوسٹیں ، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس (این آئی ای )کی 38پوسٹیں جبکہ 33ڈائنگ ڈیکلیئر، پاکستان حلال اتھارٹی کی 25پوسٹیں جبکہ 13ڈائنگ قرار، کونسل فار ورکس اینڈ ہائوسنگ ریسرچ (سی ڈبلیو ایچ آر )کی 39 ،

پاکستان سائنس فائونڈیشن کی 8پوسٹیں ختم کر دی گئیں جبکہ 3پوسٹیں ڈائنگ قرار، پاسٹک کی 12پوسٹیں ختم ایک ڈائنگ قرار، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اوشنوگرافی (این آئی او )کی 11 ، سٹیڈک کی 12پوسٹیں ختم کر دی گئیں۔