اسلام آباد (ای پی آئی ) بھارت پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات لگا کر بدنام کرنے کی کوشش ایک بار پھر ناکام ،گودی بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کا پول کھل گیا ۔

تفصیل کے مطابق بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کے خواب دیکھتا رہا ہے اور کئی بار کوشش کے باوجود بری طرح ناکام رہا ہے ۔ پہلگام حملے کے بعد ایک بار پھر بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتھارامن کی صدر ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملاقات کو پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا، اس ملاقات کو بھارتی میڈیا نے پاکستان پر سفارتی دباؤ کی ’’کامیابی‘‘ قرار دیا۔

عالمی میڈیا کے سوالات پر بھارت کے گودی میڈیا کی خبر کو ہی جعلی قرار دے دیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا نے ملاقات کی سچائی پر سوالات اٹھائے تو مودی سرکار نے فوراً اسے ’’جھوٹی خبر‘‘ قرار دیا۔سیاسی

تجزیہ کار کے مطابق یہ رویہ بھارت کی دوغلی سفارت کاری اور جھوٹے بیانیے کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان کے خلاف یہ مہم دراصل بھارت کی اندرونی ناکامیوں اور عالمی سطح پر بگڑتی ہوئی ساکھ سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔