سکھر(ای پی آئی ) سندھ کے علاقہ سکھر میں پولیس کی کارروائی سینیئر صحافی جان محمد مہر کا قاتل شیرو بیٹے سمیت مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈرون حملے میں مارا گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے شکارپور پولیس نے ایک آپریشن کے دوران فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوا۔ جبکہ ملزم کا بیٹا زخمی بتایا جاتا ہے ۔ اس آپریشن میں ڈرون بھی استعمال کیا گیا ۔جان محمد مہر کو اگست 2023 میں قتل کیا گیا تھا۔
شیرو مہر کی ہلاکت کو اس کیس میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار نے شہید صحافی جان محمد مہر کیس کے مزکری ملزم شیرل عرف شیرو کو آپریشن میں مارے جانے پر ایس ایس پی شکارپور اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے ۔
وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار کو ایس ایس پی شکارپور نے بریفنگ یں بتایا کہ شکارپور پولیس نے بچل بھیو تھانے کی حدود کچے میں مشترکہ آپریشن کیا۔ اپریشن کے دوران شہید صحافی جان محمد مہر قتل کیس کا مرکزی ملزم شیرل عرف شیرو مہر مارا گیا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ سندھ پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ سندھ پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرت قابلِ تحسین ہے۔یہ کامیاب کارروائی قانون کی بالا دستی کا واضح پیغام ہے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت سندھ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار نے شکارپور پولیس کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے ۔