اسلام آباد (ای پی آئی ) بھارت کی جانب سے پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی نے مودی سرکار سمیت بھارتی فوج اور بھارتی فضائیہ کے رافیل طیاروں کے ساتھ نام نہاد سندور آپریشن کو مٹی میں ملا کر بھارت میں صف ماتم بچا دی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی فضائی حدود سے بہاولپور، کوٹلی، مظفرآباد میں میزائل داغے ہیں اور بلااشتعال بزدلانہ حملہ کیا ہے جبکہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 5 جہاز مار گرائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل احمد شریف نے کہا کہ اب سے کچھ دیر پہلے بزدل دشمن ہندوستان نے پاکستان میں مسجد سبحان اللہ بہاولپور احمد پور ایسٹ کے علاقے میں، کوٹلی اور مظفر آباد میں تین جگہ فضا سے میزائل داغے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فضائیہ کے جہاز ہمہ وقت تیار ہیں، بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا ہے، جو بلااشتعال اور شرم ناک حملہ ہے اور یہ اپنی فضائی حدود کے اندر سے کیا ہے۔میجرجنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارت نے یہ حملہ اپنی فضائی حدود سے کیا ہے لیکن انہیں ہماری حدود میں داخل ہونے اور پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی،

پاکستان اس کا جواب اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر دے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ شرم ناک اشتعال انگیزی ہے اور اس کو جواب کے بغیر جانے نہیں دیا جائے گا،

بھارت نے اس وقت بلااشتعال اور بزدلانہ حملہ کرکے جو عارضی خوشی حاصل کی ہے، اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے پاک فضائیہ اس وقت بالکل مستعد ہے اور بھارت کے کسی جہاز کو اندر آنے نہیں دیا گیا،

انہوں نے یہ حملہ اپنی حدود سے کی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس بزدلانہ اور شرم ناک حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور اس کے لیے جگہ اور وقت کا انتخاب پاکستان کی مرضی سے ہوگا۔