اسلام آباد (ای پی آئی )بھارت کی جانب سے پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب پر دنیا کی چوتھی بڑی دفاعی طاقت کے دعویدار بھارت نے عرب ممالک سے مدد مانگتے ہوئے پاکستان پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی اپیل کی ہے ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ عرب حکمران خصوصاً اماراتی حکام کشیدگی کم کروائیں۔بھارت کو منہ توڑ جواب، 3 طیارے، بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ، رات کی تاریکی میں دشمن کے مظفرآباد، کوٹلی، باغ، احمد پور شرقیہ، مریدکے اور بہاولپور پر اپنی فضا سے میزائل حملے، 3 شہری شہید، 12 زخمیی
واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے مظفرآباد، کوٹلی، باغ، احمد پورشرقیہ، مریدکے اور بہاولپور سمیت 8 مقامات پر اپنی فضائی حدود سے میزائل فائر کردیے تھے جس میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
پاک فوج کی جانب سے ان حملوں کا فوری اور منہ توڑ جواب ملنے کے بعد دشمن پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگیا تھا۔


