اسلام آباد(ای پی آئی )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میںتوہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی ۔
دائر درخواست میں علی امین گنڈاپور نے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ کے ذریعے توہین عدالت کی درخواست دائر کی ۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ واضح عدالتی احکامات کے باوجود صوبے کے وزیراعلیٰ کو پالیسی معاملات پر رہنمائی کے لیے اپنے لیڈر سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ عدالتی حکم عدولی پر فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔
علی ا مین گنڈاپور کی جانب سے دائر درخواست میں جیل سپرنٹنڈنٹ ، سیکرٹری داخلہ پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا ہے۔


